اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے ادارے ’’Baby Center‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۴ میں اس ملک میں انجام پائے اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ برطانیہ میں ’’محمد‘‘ نام سب سے زیادہ محبوب نام ہے جس میں گزشتہ سالوں کی نسبت ۲۷ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں اس ملک میں اکثر نومولود بچوں کے والدین نے اپنی بچوں کے خوش قسمت ہونے کے لیے ان کے ناموں کو پیغمبر اسلام کے نام پر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ یورپی ممالک میں واحد ایسا ملک ہے جس میں سب سے زیادہ مسلمان پائے جاتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ۵ میلین مسلمان ہیں جو اس ملک کی ۵ فیصد آبادی کو تشکیل دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲