30 نومبر 2014 - 16:13
امريکا اوراس کے اتحاديوں کي جانب سے دہشتگردوں کي مدد

بلغاريہ کے ذرائع ابلاغ نے خبردي ہے کہ بلغاريہ کے چار ہوائي جہاز ہتھيار لے کر سعودي عرب گئے ہيں جہاں سے ان ہھتياروں کو شام ميں سرگرم دہشت گردوں کے پاس بھيجاجائے گا -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بلغاريہ کے ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ  ان چارہوائي جہازوں سے سعودي عرب بھيجے گئےہتھياروں کے علاوہ مزيد دوہوائي جہاز ہتھيار لے کر  آئندہ چند روز ميں سعودي عرب روانہ ہونےوالے ہيں –
رپورٹوں  ميں بتايا گيا ہے کہ ہتھياروں کي ان کھيپوں ميں مختلف قسم کي بندوقيں اور مشين گنيں ہيں جبکہ امريکا ميں تيار کئے گئے جديد بم بھي ان ميں موجود ہيں - اس رپورٹ کے مطابق سعودي عرب اور بلغاريہ کے درميان ہتھياروں کا معاہدہ امريکا کي رضامندي سے ہوا ہے –
بلغاريہ کے اخبار فروگ نيوز کے مطابق ماہرين کا کہنا ہے کہ سعودي عرب ، قطر اور ترکي ہي شام ميں سرگرم دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامي ہيں –
اس سے پہلے بھي معتبر رپورٹوں ميں بتايا گيا تھا کہ شام ميں حکومت اور عوام کے خلاف برسرپيکار دہشت گردوں کو امريکا کي طرف سے اسلحہ جاتي مدد مل رہي ہے اور اس کام ميں سعودي عرب قطر اور ترکي امريکا کا ساتھ دے رہے ہيں -
مارچ دوہزار گيارہ ميں شام ميں بحران شروع ہونے کے بعد سے ہي امريکا نے مختلف طريقوں سے اور اب اس نے دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں ميں تقسيم کرکے تمام تر وسائل و ساز وسامان شام ميں سرگرم دہشت گردوں کے حوالے کرديا ہے اور يہ سلسلہ بدستور جاري ہے –
امريکا کے اس اقدام سے اس امرکي نشاندہي ہوتي ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش شام ميں بشار اسد کي حکومت کو گرانے کے لئے مغربي اور  عرب ملکوں کا ابھي بھي حربہ بنا ہوا ہے –
 سعودي عرب کے نيشنل گارڈ کے وزيرمتعب بن عبداللہ بن عبدالعزيز نے جنھوں نے ابھي حال ہي ميں امريکا کا دورہ کيا تھا کہا ہے کہ سعودي عرب ان دہشت گردوں کو ٹريننگ دينے کے لئے تيار ہے جو شام ميں جاکر بشار اسد کي حکومت کے خلاف جنگ کريں –
سعودي عرب کے علاوہ ترکي بھي شام ميں لڑنےوالے نام نہاد اعتدال پسند دہشت گردوں کو ٹريننگ دے رہا ہے -
شام ميں سرگرم دہشت گردوں کي حمايت کے تعلق سے امريکا سعودي عرب اور ترکي کے اقدامات سے اس بات کي نشاندہي ہوتي ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے مقابلے ميں دہشت گردوں کي حمايت ان ملکوں کي پاليسي کا ايک اہم حصہ ہے -
اس ميں شک نہيں ہے کہ دہشت گردي کے بارےميں امريکا ترکي اور سعودي عرب کي دوغلي پاليسي نے علاقے ميں دہشت گردوں کےحامي ملکوں کو  بھي سلامتي کو خطرے سے دوچار کرديا ہے،  اور اب داعش جيسا دہشت گرد گروہ خود اپنے حامي ملکوں کے خلاف گھات لگائے بيٹھا ہے –
داعش جيسے خطرناک گروہ نے دنيا والوں کي آنکھوں کے سامنے انتہائي ہولناک اور انسانيت سوز جرائم کا ارتکاب کرکے ايک بار پھر اس بات کو ثابت کرديا ہے کہ امريکا جيسے ملکوں کي نگاہ ميں انسانوں کي جانوں کي کوئي قيمت نہيں ہے-
اس ميں شک نہيں کہ شام ميں دہشت گردوں کے لئے امريکا کي جانب سے ہتھياروں کا  بھيجا جانا وہ بھي سعودي عرب کے تيل کے ڈالروں کي مدد سے ايک بار پھر   مزيد بے گناہ انسانوں کے خون کي ندي بہانے پر منتج ہوگا.

.......

/169