اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی وزارت داخلہ کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ داعش پاک فوج اور شیعہ عوام کو ٹارگٹ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش بارہ ہزار ممبر ہنگو اور کرم ایجنسی میں بھرتی کرچکی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے گزشتہ ہفتے وزیراعظم صاحب کو ایک رپورٹ ارسال کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور ملک کے اندر ہونے والی وال چاکنگ ۳ کالعدم تنظیمیں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے کررہی ہیں۔
یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب جماعت اسلامی کے لاہور میں تین روزہ اجتماع اور جماعت کے ایک سابق امیر کی طرف سے متنازعہ بیان کے بعد لاہور میں مختلف مساجد کے باہر عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے بارے میں کتابچے تقسیم کئے گئے،جس میں تنظیم کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے بارے میں ۱۴ صفحات لکھے ہوئے تھے۔
رپورٹ میں مسلمانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دی گئی ہےجب کہ کوئٹہ میں ایک بار پھر داعش کے حق میں وال چاکنگ شروع ہوگئی ہے۔اہم سوال یہ ہے کہ لاہور کی مساجد کے باہر داعش کے حق میں کتابچے تقسیم ہوتے رہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲