30 نومبر 2014 - 15:37
شام کے شہر کوبانی میں ۲۴ گھنٹوں سے شدید جنگ جاری

شام کے شہر کوبانی میں داعش دہشتگردوں اور کرد مجاہدین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق کوبانی میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں اور کرد مجاہدین نے مختلف کارروائیوں میں پچاس سے زیادہ داعشی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔  الحرہ ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ کردوں نے کوبانی شہر کے تقریبا 80 فیصد علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، صرف شہر کے ایک چھوٹے سے حصہ پر چند داعشی دہشتگرد موجود ہیں۔ کرد عوام کی حفاظت پر مامور دستے کے کوڈینیٹر فرھاد کوبانی نے کہا ہے کہ کوبانی میں دہشتگردوں کے باقی رہنے کا مقصد و ہدف، ترکی اور اس شہر کے درمیان سرحدی گذر گاہ کو اپنے کنٹرول میں رکھنا ہے۔  شام میں ایمینیسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری رامی عبدالرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ترکی، داعش کے دہشتگردوں کو بارود سے بھری گاڑیوں کو کوبانی میں داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے، انقراء نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے مسلح عناصر کے لئے شام کے سرحدی شہر پر حملے کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲