اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کمیشن کے رکن وحید احمدی نے پارلیمنٹ کے اوپن اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں اور داعش گروہ سے مقابلے اور انکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ اجلاس پر اتفاق ہو گیا ہے۔ وحید احمدی نے مزید بتایا ہے کہ تکفیریت کے خلاف مشترکہ کانفرنس کے حوالے سے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں طے پایا ہے کہ پہلے مرحلے میں عمان اور ایران کے درمیان تکفیریت کے خلاف مشترکہ اجلاس منعقد ہو گا جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲