اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے دیالہ کے سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہل کاروں نے سعدیہ اور جلولا کے علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کرانے کی کارروائيوں کے دوران قرآن مجید کے ایسے نسخوں کا مشاہدہ کیا ہے کہ جنہیں دہشتگردوں نے بم چھپانے کے لئے استعمال کیا ہے۔ الحسینی نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر دھماکہ خیر مواد قرآن مجید کے نسخوں کے صفحات کو کاٹ کر اس کے درمیان رکھتے ہیں، اور دہشتگرد عناصر عوام اور سیکیورٹی اہل کاروں کو نشانہ بنانا کے لئے قرآن کو استعمال کررہے ہیں۔ عراق کے صوبے دیالہ کے سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ قرآن مجید کے نسخوں کے درمیان بموں کو چھپانے کے اقدامات نے، دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے اسلام مخالف حقیقی چہرے کو آشکار کردیا ہے۔ الحسینی نے دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ اقدامات کو مخفی رکھنے کے حوالے سے بعض گروہوں کی کوششوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بعض ملکی اور غیر ملکی عناصر داعش کے وحشیانہ اقدامات اور دہشتگردانہ سرگرمیوں پر پردہ ڈالنے میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲