29 نومبر 2014 - 15:39
نائجیریا میں مسلح افراد کے ہاتھوں پاکستانی اور ہندوستانی شہری اغوا

نائجیریا میں مسلح افراد نے متعدد پاکستانی اور ہندوستانی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع نامی ویب سائیٹ کے مطابق نائجیریا کے جنوبی علاقے بے ایلسا کے پولیس سربراہ نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہندوستان کے ایک اور پاکستان کے دو مزدوروں کو اما کالا کالا شہر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ بے ایلسا کے سیکیورٹی زرائع کے مطابق اغوا شدگان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم بعض عینی شاہدین کے مطابق اغوا کاروں نے پاکستانی اور ہندوستانی مزدوروں کو ایک کشتی میں سوار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ جس علاقے سے ان مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے وہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور وہاں کے عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ تیل کی آمدنی میں سے علاقے کے عوام کو بھی حصہ دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲