29 نومبر 2014 - 15:35
سوئٹزر لینڈ میں مسلمانوں کا نفرت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوئٹزر لینڈ میں مسلمانوں کی ایک تنظیم نے مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوئٹزر لینڈ میں مسلمانوں کی ایک تنظیم نے مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ایکنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے مسلمان نوجوانوں کی تنظیم نے حکومت سے اجازت لیکر اسلام سے نفرت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ اس مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کا سلسلہ ختم کیا جائے، مسلمانوں کے اجتماعات پر عائد پابندی ختم کی جائے اور اذان نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ سوئٹزر لینڈ کی مرکزی اسلامی کونسل نے بھی نوجوانوں کی انجمن کی طرف سے منعقد ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ سوئٹزر لینڈ سینٹرل اسلامک کونسل ۲۰۰۹ اور مسلمان نوجوانوں کی کونسل ۲۰۱۰ میں تشکیل پائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲