28 نومبر 2014 - 11:35
علامہ نواز عرفانی کی میت پاراچنار منتقل/ قتل کے خلاف پاکستان میں مظاہرے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شھید کیے گئے ممتاز عالم دین علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج صبح شھید علامہ محمد نواز عرفانی  کی تشیع جنازہ کے موقع پر پاراچنار میں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے ہر آنکھ اشک بار تھی اور لوگ سینہ زنی کر رہے تھے۔
اس سے قبل جب کا شام 7بجے شھید کی میت پاراچنار پہنچی تو کہرام مچ گیا اور ماتمی مجالس کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ ہنگو سے امامیہ علماء کونسل اور انصار الحسین پاکستان کے قائدین علامہ خورشید انور جوادی، علامہ حمید حسین امامی، علامہ سید قیصر عباس، علامہ سید لیاقت شیرازی، علامہ سید طیب حسین، علامہ محمد رؤف وغیرہ بھی جنازے کے ہمراہ  پارا چنار پہنچے  جنازے میں تحریک حسینی، مجلس علمائے اہلبیت اور انصار الحسین پاراچنار کے قائدین نے بھی شرکت کی علمائے کرام نے علامہ محمد نواز عرفانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے لیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے
پارا چنار میں انجمن حسینیہ ، علماء اور قبائلی عمائدین نے علامہ نوازعرفانی کے قتل پر چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ کاروباری ادارے، بازار اور تعلیمی ادارے تین روز تک بند رہیں گے۔
پاکستان کے کئی شہروں میں کل مظاہرے ہوئے اور آج بھی نماز جمعہ کے بعد مظاہرے ہوں گے۔
 خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ محمد نواز عرفانی کو بدھ کو اسلام آباد میں کالعدم دھشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دھشتگردوں نے فائرنگ کرکے شھید کردیا تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲