اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاملات پر بامقصد مذاکرات چاہتا ہے۔نواز شریف نے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر طیارےمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی خواہشمند ہے۔پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی ایک ہی دن میں ہندوستانی وزیراعظم سے دوبار ملاقات ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ہندوستان سے بامقصد مذاکرات چاہتا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو متنازع سمجھتی ہے، پاکستان تمام امور پر ہندوستان سے بامقصد مذاکرات چاہتا ہے۔ دیکھتے ہیں اب ہندوستان مذاکرات کیلیے کیا اقدامات کرتاہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کا ذاتی مقاصد کےلیے دھرنا ناکام ہو چکا ہے ۔ دھرنے ملکی ترقی نہیں روک سکتے،عوام نے عمران خان کو دھرنے کیلیے ووٹ نہیں دیئے، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان نے کون سا نیا خیبرپختونخوا بنایا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنے والے ملک کو کمزور اور عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکار مارے جارہے ہیں جبکہ صوبے میں خطرناک مجرم جیلیں توڑ کر فرار ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲