27 نومبر 2014 - 21:08
حرم اہل بیت(ع) کے پاکستانی محافظ کا قم میں جلوس جنازہ+ تصاویر

قم میں آج بروز جمعرات کو پاراچنار کے مجاہد سید زاہد حسین نقوی کا جلوس جنازہ نکالا گیا جو کربلا میں مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قم میں آج بروز جمعرات کو پاراچنار کے مجاہد سید زاہد حسین نقوی کا جلوس جنازہ نکالا گیا جو کربلا میں مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
شہید سید زاہد حسین نقوی کا جلوس جنازہ قم میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم حضرت معصومہ(س)کی جانب نکالا گیا۔
شہید زاہد حسین نقوی پاکستان کے شہر پاراچنار کے رہنے والے تھے جو عراق میں تکفیری ٹولے داعش کی طرف سے اسلامی مقدسات کو وحشیانہ حملوں کانشانہ بنائے جانے کے بعد آیت اللہ سیستانی کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے عراق پہنچے اور داعش کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
شہید کے جسد خاکی کو حوزہ علمیہ قم کے طلاب اور علما نے اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر تشییع کیا اور حرم حضرت معصومہ(ع) میں ان پر نمازجنازہ ادا کئے جانے کے بعد بہشت معصومہ (ع) میں انہیں دفن کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲