27 نومبر 2014 - 19:13
اربعین حسینی میں ایران عراق جوائنٹ آپریشنل روم تشکیل

عراق کے صوبے کربلا کے ڈپٹی گورنر علی المیالی نے اربعین حسینی کے زائرین کے لئے خدمات فراہم کرنے کے لئے ایران کے ساتھ مل کر اقدامات انجام دیئے جائيں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبے کربلا کے ڈپٹی گورنر علی المیالی نے اربعین حسینی کے زائرین کے لئے خدمات فراہم کرنے کے لئے ایران کے ساتھ مل کر اقدامات انجام دیئے جائيں گے۔ علی المیالی نےفارس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ صوبہ کربلا کے حکام اور عراق میں ایران کے سفیر کے ساتھ ہونے والی نشست میں طے پایا کہ حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے انعقاد میں تعاون کے لئے جوائنٹ آپریشنز روم تشکیل دیا جائےگا۔ کربلامعلی کے ڈپٹی گورنر نے مزید کہا کہ ایران نے کربلا کے صوبائی حکام کو آٹھ سو بسیں فراہم کی ہیں اور ایران کی ہلال احمرکمیٹی نے نجف و کربلا کے راستے  پر سات فیلڈ کلینک قائم کئے ہیں تاکہ اربعین حسینی کے موقع پر آنے والے زائرین کوخدمات فراہم کی جاسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲