اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، طارق محبوب، سید جواد الحسن کاظمی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی اور مفتی محمد حسیب قادری نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ نواز عرفانی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں علامہ نواز عرفانی کا قتل فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازش ہے، حکومت فرقہ پرست دہشت گردوں کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرے، اسلام دشمن قوتیں فرقہ وارانہ تصادم کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، اس لئے تمام مکاتب فکر کے علما فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ رہنماؤں نے کہا کہ فرقہ واریت پاکستان کے لئے ناسور بن چکی ہے، حکومت علما کو تحفظ یقینی بنائے، علامہ نواز عرفانی کا قتل حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، اسلام فرقہ کی بنیاد پر قتل وغارت کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ قوم فرقہ پرستوں کا سوشل بائیکاٹ کرے، ملک وقوم کو رواداری، برداشت اور امن کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲