27 نومبر 2014 - 12:04
مذاکرات کی مدت میں توسیع، پابندیاں بدستور معطل رہیں گی

ايٹمي معاملے پر جنيوا سمجھوتےکي مدت ميں توسيع پر اتفاق ہونے کے بعد امريکانے کہا ہے کہ ايران کے خلاف جن بعض پابنديوں کو معطل کرنےکا فيصلہ کيا گيا تھا وہ پابندياں بدستور معطل رہيں گي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امريکي وزارت خزانہ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ چونکہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات کي مدت يکم جولائي دوہزار پندرہ تک بڑھادي گئي ہے اس لئے جوائنٹ ايکشن پلان کے تحت جو پابندياں نرم يا اٹھائي گئي تھيں وہ بدستور معطل اور نرم رہيں گي ۔

يورپي يونين نے بھي اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ ايران کي  جہازراني ، بيمہ کمپنيوں،پٹروکيميل اور قيمتي دھاتوں پر جن پابنديوں کو نرم کيا گيا تھا وہ پابندياں بدستور نرم رہيں گي ۔ امريکي وزارت خزانہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اس نے بعض پابندياں دوبارہ نہ لگانے کا فيصلہ مذاکرات کو کامياب بنانے کے لئے کيا ہے تاکہ کسي حتمي سمجھوتے تک  پہنچا جاسکے ۔
.......

/169