27 نومبر 2014 - 11:51
امریکا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید رد عمل

انسانی حقوق کے کھلم کھلا خلاف ورزی پر روس اور چین نے امریکا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک سیاہ فام نوجوان قاتل پولیس اہلکار کے خلاف فرد جرم عائد نہ کئے جانے کے جیوری کے فیصلے کے خلاف جاری مظاہرے کے درمیان چین اور روس نے انسانی حقوق اور نسلی امتیاز کے مسئلے پر امریکا کی تنقید کی۔

روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے ایک عہدیدار كونستینتن دولگوف نے منگل کو کہا فرگوسن اور دوسرے امریکی شہروں میں مظاہروں سے امریکی معاشرے کے سامنے موجود شدید چیلنجوں کا پتہ چلتا ہے۔ روسی عہدیدار نے کہا کہ نسل امتیاز اور نسلی کشیدگی، امریکی جمہوریت اور امریکی معاشرے کے اتحاد و استحکام کے سمانے بڑے چیلنز ہیں۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونيگ نے امریکا میں ایک سیاہ فام نوجوان کے قاتل پولیس اہلکار کے خلاف چارج شیٹ نہ داخل کئے جانے کے فیصلے کے بعد پھیلے فسادات پر کہا کہ یہ امریکا کا داخلی مسئلہ ہے لیکن انسانی حقوق کے مسئلے میں کوئی بھی ملک خود کو پاک صاف نہیں کہہ سکتا۔

ہوا چنيگ نے کہا کہ اس بارے میں ہم ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ  نے امریکا میں سیاہ فام نوجوانوں کے خلاف منظم جرائم اور پولیس کے ہاتھوں ان کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رعد الحسین نے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں انكاوٹر میں سیاہ فام نوجوانوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور اسی طرح امریکی جیلوں اور سزائے موت یافتہ سیاہ فام امریکیوں کی زیادہ تعداد پر بہت فکر مند ہوں۔

امریکا میں ایک سیاہ فام نوجوان کا قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف فرد جرم عائد نہ کرنے کے جیوری کے فیصلے کے خلاف کئی امریکی شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔
.......

/169