اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیاہ فام مقتول نوجوان کے والدین نے مزید کہا کہ بیٹے کے قاتل کے خلاف مقدمہ درج نہ کیئے جانے کے فیصلے سے ان کو بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔ پیر کو فرگوسن کی گرینڈ جیوری نے فیصلہ سنایا تھا کہ سیاہ فام امریکی نوجوان کے قتل کے الزام میں سفید فام پولیس اہکار پر نہ یہ کہ مقدمہ نہیں چلایا جائے گا بلکہ اس پر الزامات بھی عائد نہیں کیے جائیں گے۔ سینئر براؤن نے کہا کہ گرینڈ جیوری نے ان کے بیٹے کی کردار کشی کی ہے اور اس کے اس فیصلے نے ہمیں یہ یاد دلا دیا کہ ہم ایک نسل پرست ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔ سیاہ فام مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب سے جیوری نے ان کے بیٹے کے قاتل پولیس اہکار ڈیرن ولسن کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کرنے کا فیصلہ سنایا ہے نہ انہیں نیند آ رہی ہے اور نہ ہی انہیں اس کا یقین ہو رہا ہے، یہ وقت ان کے لیے بہت مشکلات کا وقت ہے اور ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ اگست میں ہونے والے شوٹنگ کے اس واقعے میں 18 برس کے مائیکل برائون کے قتل کے بعد ریاست میسوری کے فرگوسن شہر سمیت کئی دیگر شہروں میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲