اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عراقی رکن پارلیمان حنان فتلوی نے کہا کہ فضائی حملے داعش کو شکست نہیں دے سکتے اور مقبوضہ شہروں کو آزاد نہیں کرا سکتے۔ ہم نے سنا ہے کہ بعض جگہوں پر طیاروں نے داعش کے لیے ہتھیار گرائے ہیں۔ ہم یہ جانتے ہیں ہیں کہ زمین پر جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہ عراقی فوج اور رضاکار فورسز کی کوششوں کے باعث ہیں۔
22 اکتوبر کو امریکہ نے قبول کیا تھا کہ جو ہتھیار کوبانی میں کرد فورسز کے لیے گرائے جانے تھے وہ داعش کے ہاتھوں میں پہنچ گئے۔
فتلوی نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں بین الاقوامی مشیروں کی ضرورت نہيں ہے۔ ہم حالت جنگ میں ہیں اور یہ تربیت کا وقت نہیں ہے، بلکہ یہ جنگ کرنے کا وقت ہے۔ میرا خیال ہے کہ امریکہ عراق میں اس طرح دوبارہ واپس آنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ واشنگٹن نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق، ان حملوں سے داعش کو کوئی خاص نقصان نہيں پہنچا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، اس طرح امریکہ عراق اور شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
.......
/169