27 نومبر 2014 - 10:30
ہند و پاک کے اختلافات کی وجہ سے سارک اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئی: ایس ایم ظفر

پاکستان کے سابق وزیر قانون اور ممتاز قانون دان ایس، ایم، ظفر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے اختلافات کی وجہ سے سارک اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سابق وزیر قانون اور ممتاز قانون دان ایس، ایم، ظفر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے اختلافات کی وجہ سے سارک اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئی  ہے۔
ایس، ایم، ظفر نے آج ریڈیو تہران کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1985 میں سارک کی تشکیل کے بعد اس میں صرف اس حد تک پیشرفت ہوئی کہ افغانستان اس کا ممبر بن گیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر قانون اور ممتاز قانون دان ایس، ایم، ظفر نے کہا کہ اب چین بھی اس کا ممبر بننے کی کوشش کررہا ہے اور اگر چین کو سارک تنظیم کی رکنیت مل گئی تو پھر روس بھی ممبر بننے کی کوشش کرے گا۔
ایس، ایم، ظفر کا کہنا تھا کہ جب تک سارک کے دو اہم رکن ممالک پاکستان اور ہندوستان کے اختلافات برقرار ہیں، اس وقت تک سارک ترقی نہیں کرسکتی، ہرچند کہ سارک سربراہی اجلاس کے موقع پر رکن ممالک نے تجارتی روابط کے فروغ پر تاکید کی ہے، لیکن اس کے لئے عملی اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲