26 نومبر 2014 - 17:00
ایران ہرطرح کے بحری جنگی جہاز بنانے کی توانائی رکھتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ میں تحقیقاتی اور خود کفالت کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران تکنیکی لحاظ سے ہرطرح کے بحری جنگي جہاز اور طیارہ بردار بیڑا بنانے کی توانائي رکھتا ہے۔

اہل بیت(ع)نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ میں تحقیقاتی اور خود کفالت کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران تکنیکی لحاظ سے ہرطرح کے بحری جنگي جہاز اور طیارہ بردار بیڑا بنانے کی توانائي رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے یہ ٹکنالوجی حاصل کرلی ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل علی غلام زادہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بحریہ کے پاس مختلف طرح کے جنگي جہاز اور آبدوزیں بنانے کی ٹنکنالوجی بھی ہے۔ انہوں نے یہ کہا کہ ہمارا کثیر الجہتی ہتھیار اژدر ڈیزائيننگ کے لحاظ سے نہایت ہی پیشرفتہ ہتھیار اور یہ ہتھیار سمندر کے اوپر بڑے بڑے جہازوں اور زیر آب آبدوزوں کو تباہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس پیشرفتہ ترین ٹارپیڈو کی ٹکنالوجی بھی ہے۔ ایڈمیرل علی غلام زادہ نے کہا کہ  اژدر کو ہیلی کاپٹر، جنگي طیارے اور آبدوز سے فائر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہتھیار کی رینج کی وجہ سے ہم آسانی سے دشمن کے جہازوں کا  پتہ لگا کر انہیں نابود کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اژدر نامی اس ہتھیار کو جلد ہی مسلح افواج کے حوالے کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲