اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے تہران میں ایران اور کویت کی ثقافتی انجمن کے ارکان سے ملاقات میں، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیاں شفاف بین الاقوامی قوانین منجملہ این۔ پی۔ ٹی معاہدے کے دائرے میں ہیں کہا کہ تہران کا یہ نظریہ ہے کہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے اور ایران خود مشرق وسطی کے علاقے کو وسیع تباہی پھیلانے والے سے پاک کروائے جانے کےمطالبوں کا بانی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کو خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے نانو ٹیکنالوجی کے شعبوں اور اسی طرح دیگر سائنسی علوم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، نانو ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کے آٹھ ملکوں میں شامل ہے۔ بروجردی نے تکفیری گروہوں منجملہ داعش کی سرگرمیوں کو علاقے کے لئے ٹھوس خطرہ قرار دیا اور کہا کہ داعش جیسے گروہوں نے عالم اسلام کو بدنام کردیا ہے اور سب کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
.......
/169