24 نومبر 2014 - 06:08
ہند و پاک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا امکان موجود

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کا امکان موجود ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کا امکان موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق کے ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارک سربراہ کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے، اگر چہ پاکستان نے سارک کانفرنس کے موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے، لیکن ہندوستان کے وزیر اعظم، پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے سربراہوں سے بامقصد مذاکرات کے خواہشمند ہیں۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے پرامن اور دو طرفہ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، پاکستان سے تجارتی اور معاشی سمیت تمام شعبوں میں بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات کے آغاز کے لئے ہندوستان اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 26 اور 27  نومبر میں منعقد ہورہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲