اہل بی(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں بحرین کے شیعوں کے نمائندے نے اس ملک میں ہونے والے نمائشی پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کو آل خلیفہ حکومت کی قانونی حیثیت کے بحران میں مبتلا ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔
شیخ عبداللہ دقاق نے تہران سے شائع ہونےوالے اخبار ایران کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ نمائشی انتخابات کرانے کا آل خلیفہ حکومت کا ایک اصلی ہدف و مقصد، اپنی حکومت کے لئے قانونی جواز حاصل کرنا تھا، حالانکہ یہ انتخابات، آل خلیفہ حکومت کے لئے قانونی جواز فراہم نہیں کرسکے اور اس حکومت کا قانونی بحران مزید بڑھ گیا ہے۔
ایران میں بحرین کے شیعوں کے نمائندے نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے اور امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب اس کے اصلی حامی شمار ہوتے ہیں۔
شیخ عبداللہ دقاق نے کہا کہ بحرین کے عوام نے آل خلیفہ حکومت کی طرف سے کرائے جانے والے نمائشی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے اور بحرین میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم نے آل خلیفہ حکومت کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے اور بحرین کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ آل خلیفہ حکومت سے ہٹکر، بحرین میں آزاد و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی توانائی رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲