اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی دورہ سکردو مکمل کر کے سرزمین گلگت پہنچ گئے ۔ گلگت مقپون داس کے مقام پر صوبائی سنینر نائب صدر گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ ، جناب دیدار علی صوبائی نائب صدر ، ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی ، شیعہ علما کونسل کے رہنما سخی احمد جان ، شیخ سلطان صابری ، شیخ ناصر حسین ناصری ، جعفریہ یوتھ، جے ۔ایس ۔او کے کارکنان اور حراموش کے مومین نے شاندار استقبال کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی کو ایک قافلہ کی شکل میں صوبائی آفس پونیال روڈ لایا گیا
.......
/169