23 نومبر 2014 - 04:54
ایران کے وزیر خارجہ نے مذاکرات میں کامیابی کی امید ظاہر کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں کامیابی کی امید ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں کامیابی کی امید ہے ۔
 رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ روز اپنے ہم منصبوں اور یورپی یونین کے نمائندوں سے مذاکرات کے اختتام پر ویانا مذاکرات کے بارے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامع سمجھوتے تک پہنچنے کی امید ہے ۔
واضح ہو کہ ویانا میں یہ سہ فریقی مذاکرات تقریبادوگھنٹے تک جاری رہا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲