اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری نے حزب اللہ اور مغرب پرست المستقبل دھڑے کے درمیان گفتگو کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی خبر دی ہے۔ نبیہ بری نے روزنامہ النھار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور المستقبل کے درمیان گفتگو اور اسے نتیجہ خیز بنانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ نیبہ بری نے مزید کہا کہ صورت حال بہتری کی جانب آگے بڑہ رہی ہے اور المستقبل گروہ کے سربراہ سعدالحریری اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ اس سلسلے میں سنجیدہ ہيں۔ المستقبل کے سربراہ سعد حریری کے سعودی حکام کے ساتھ گہرے تعلقات ہيں اور یہ گروہ سعودی عرب کے زير اثر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لبنان کی سیاسی شخصیتیں، اس ملک اور علاقےکی سیاسی صورت حال کے بارے میں صلاح ومشورے کے لئے سعد الحریری اور بعض سعودی حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے لئے سعودی عرب کے دورے پرجائيں گی۔
.......
/169