22 نومبر 2014 - 13:35
 ایمیگیریشن کے قانون کی اصلاح میں خصوصی اختیارات کے استعمال پر اوبامہ نے کیا اپنا دفاع

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایمیگیریشن کے قانون کی اصلاح میں خصوصی اختیارات سے کام لینے کادفاع کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایمیگیریشن کے قانون کی اصلاح میں خصوصی اختیارات سے کام لینے کادفاع کیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس میں ریپبلکن پارٹی کے لیڈر جان بوئیر کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ بوئینر نے دسیوں لاکھ مہاجرین کو ان کا قانونی حق دینے کی مخالفت کی ہے۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ کانگریس کے اسپیکر نےمہاجرین سے متعلق قانون میں ضروری اصلاح کے لئے ووٹنگ کی ان کی درخواستوں پرکوئي توجہ نہيں دی جس کی بنا پر انھیں اپنے خصوصی اختیار کے تحت صدارتی فرمان جاری کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہاہے کہ غیرقانونی مہاجرین کے بارے میں ان کاصدارتی فرمان ابتدائي اور عارضي ہے اور انھیں ملک کے ایمیگریشن کے قانون میں کوئی اہم اصلاح کرنے کا حق نہيں ہے۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ امریکہ کے عوام مہاجرین کے تعلق سے موجودہ جمود کی صورت حال سے تھک چکے ہيں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدرباراک اوباما نے گذشتہ جمعرات کو اپنےخصوصی اختیارات سے کام لیتے ہوئے مہاجرین کے بارے میں صدارتی ایکزیکٹیوآرڈرجاری کیا جس سے تقربیاپچاس لاکھ غیرقانونی مہاجرین کو امریکہ سے نکالے جانے کے خطرے سے نجات مل گئي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲