22 نومبر 2014 - 12:16
افغانستان میں امریکی فوجی کاروائیوں میں توسیع

امریکی صدر اوباما نے آئندہ سال افغانستان میں امریکی افواج کی کاروائیاں بڑھانے کے اختیار میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کر دئیے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر اوباما نے آئندہ سال افغانستان میں امریکی افواج کی کاروائیاں بڑھانے کے اختیار میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کر دئیے۔امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں امریکی افواج کے دائرہ اختیار میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت امریکی فوجیوں کوافغانستان میں 2015 میں براہ راست کاروائیوں کے لئے اختیار حاصل ہوگا۔ نئے حکم کے مطابق امریکی لڑاکا طیارے،بمبار طیارے اور ڈرونز، افغان افواج کے ساتھ طالبان اور شدت پسند وں کے خلاف لڑائی میں تعاون کریں گے۔ رواں سال مئی کے مہینے میں امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال امریکی افواج کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہوگا اور 2015 میں افغانستان میں رہ جانے والے 9800 امریکی فوجیو ں کی مصروفیت افغان افواج کو تربیت دینے اور القائدہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف کاروائی تک محدود رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲