21 نومبر 2014 - 17:00
تحریک فتح کی جانب سے صہیونی حکومت کی مذمت

فلسطینی تحریک فتح نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر غاصب صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور تشدد آمیز اقدامات کی شدید مذمت کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق تحریک فتح کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے گزشتہ روز غاصب صہیونی حکومت کی قدس اور مسجدالاقصی  پر حالیہ جارحیت اور وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونیوں کی جاری تشدد پسندانہ پالیسیاں علاقے کو مذہبی جنگ کی سمت لے جارہی ہیں۔ ابو ردینہ نے کہاکہ صورت حال پر قابو پانے کے لئے یہ لازم ہے کہ غاصب صہیونی حکومت، فلسطین کی سرزمین ، فلسطینی قو م اور فلسطینی مقدسات کے خلاف غیر انسانی اور تشدد پسندانہ اقدامات بند کرے۔ ابو ردینہ نے صراحت کے ساتھ کہا کہ  فتح تحریک کی مرکزی کمیٹی، فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خاتمہ اور بیت المقدس دارالحکومت سمیت آزاد مملکت فلسطین کے قیام سے متعلق قرارداد پیش کرنے کے مقصد سے سلامتی کونسل کی جانب رجوع کرنے کی حمایت کرتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲