اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت نے ابراہیم عکاری اور محمد جعبیس اور معتز حجازی کے گھرانوں کو دھمکی دی ہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران ان کے گھروں کو تباہ کردیا جائے گا ۔ غاصب صہیونی حکومت نے ابراہیم عکاری اور محمد جعبیس پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے اگست کے مہینے میں چند صہیونی آباد کاروں کو گاڑی سے کچل دیا تھا اور محمد معتز پر ایک اسرائیلی کو گولی مارکر ہلاک کردینے دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ان فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کیے جانے کا حکم جاری کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲