20 نومبر 2014 - 10:26
جنرل سلامی: ایران علاقہ کے سیاسی اورسکیورٹی معموں کو حل کرنے کی اصلی کلید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران علاقہ کے سیاسی اورسکیورٹی معموں کو حل کرنے کی اصلی کلید ہے اور ایران آج عالمی سفارتی کوششوں کا آخری ٹرمینل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران علاقہ کے سیاسی اورسکیورٹی معموں کو حل کرنے کی اصلی کلید ہے اور ایران ، عالمی سفارتی کوششوں کا آخری ٹرمینل ہے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ کبھی ایران اپنی اندرونی سرحدوں کی حفاظت پر مجوبر تھا لیکن آج ایران کے دشمن ، ایران کے سامنے بے بس اور مجبور ہیں کیونکہ آج ایرانی قوم کی اسلامی سیاست، اسلامی ثقافت اور استقامت اور پائداری ایرانی سرحدوں سے نکل کر دنیا کے گوشہ گوشہ میں پہنچ چکی ہے اور ایران نے دنیا کو امریکہ کے سامنے کھڑا ہونے کا عزم و حوصلہ عطا کیا ہے اور آج امریکہ کے خلاف دنیا کی تمام قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور دنیا بھر میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج امریکہ اپنے ڈالر ایران کے خلاف خرچ کررہا ہے لیکن اس کے نتائج ایران کے حق میں نکل رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی حقوق سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹےگا۔

.......

/169