20 نومبر 2014 - 10:05
مسئلہ کشمیر پر کوئي سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، کشمیر کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کشمیر میں ثابت ہوگیا کہ طاقت کے زور پر مسئلہ، حل نہیں کیا جاسکتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ چاہتے ہيں کہ کشمیری مسلمان، اپنی منزل جلد سے جلد حاصل کریں۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے۔ نواز شریقف نے کہا کہ جموں وکشمیر پر ان کا ملک، اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا  پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے اپنے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا  تھا۔پاکستان کے وزیراعظم کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آيا ہے کہ ہندوستان،جموں و کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سنہ سینتالیس سے ہی مسئلہ کشمیر پر اختلافات جاری ہیں اور ابتک ان دونوں ملکوں کے درمیان اس مسئلے کو لے کر کئی بار جنگ بھی ہوچکی ہے۔

.......

/169