اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ دیالہ کے پولیس سربراہ جمیل الشمری نے ایک رپورٹ ميں کہا ہے کہ عراقی پولیس اور فوج نیز عوامی رضاکار فورس نے مشترکہ کاروائی میں بعقوبہ کے شمال مشرقی علاقے السعدیہ کے آٹھ دیہاتوں کو، جو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں تھے آزاد کرالیا ہے ۔عراق کی سکورٹی فورسیز نے ان کاروائیوں ميں داعش کے ایک سرغنہ اوراس کے دیگر دہشت گرد ساتھیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے صوبۂ دیالہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ السعدیہ کے علاقے کے دیہاتوں کو آزاد کرانے کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں بعض عرب اور غیرملکی ہیں ۔ عراق کی وزرات داخلہ نے بھی صوبۂ الانبار میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کی خبر دی ہے۔ اسی طرح مشرقی بغداد میں نامعلوم افراد کے حملے میں عراق کا ایک فوجی افسر ہلاک ہوگیا ۔ دوسری جانب اربیل میں ایک دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور 29 ديگر زخمی ہوگئے۔
.......
/169