19 نومبر 2014 - 14:34
ایران میں ٹیکسٹائل کی بیسویں بین الاقوامی نمائش

ایران میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی بیسویں بین الاقوامی نمائش کا بیرونی ملکوں نے وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی بیسویں بین الاقوامی نمائش کا بیرونی ملکوں نے وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے۔ ایران میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی اس بیسویں بین الاقوامی نمائش میں، جو سترہ نومبر پیر کے روز سے شروع ہوئی ہے، جنوبی کوریا، ہندوستان، اسپین، اٹلی۔ ترکی، ہالینڈ، روس، چین، تائیوان، جرمنی اور جاپان کی تین سو تیس کمپنیوں نے اپنی مختلف قسم کی مصنوعات پیش کی ہیں۔اس نمائش میں نوّے فیصد غیر ملکی کمپنیوں کے اضافے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں ایران کو علاقے کی ایک اہم منڈی قرار دیتی ہیں۔واضح رہے کہ تہران میں منعقدہ ٹیکسٹائل کی صنعت کی بیسویں بین الاقوامی نمائش، جمعرات کے روز تک جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲