19 نومبر 2014 - 11:07
صیہونیوں کے مظالم جاری، حملہ آوروں کے گھر منہدم کرنے کا حکم + تصویر

صیہونی فوجیوں کے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جرائم جاری ہیں اور صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر پھر حملے کئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کو مغربی کنارے میں عوريف گاؤں اور نابلس کے مختلف علاقوں پر حملے کئے جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسی طرح صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

مقبوضہ علاقوں پر آباد صیہونیوں نے منگل کے دن مغربی کنارے کے بیت لحم کے مغرب میں واقع ہوسان گاؤں میں فلسطینیوں کے کھیت پر حملے کئے۔
دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے غسان اور عدی ابو جمل کے خاندان کے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان دونوں نے ہی منگل کو بیت المقدس میں صیہونی عبادت گاہ پر شہادت پسندانہ کارروائی کی تھی۔
صیہیونی حکام نے اسی طرح بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے فلسطینوں کے گھروں کو منہدم کردیا۔
دوسری جانب فلسطینوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تین صیہونی زخمی ہوگئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نے فلسطینوں کے الرام اور البیرہ شہروں پر حملہ کیا جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران ایک صیہونی کے سر میں پتھر لگ لیا جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔

.......

/169