اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ہی، آل خلیفہ حکومت نے، جمعہ اور ہفتے کے دن ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے ملک کی سیاسی اور قانونی شخصیات کی حمایت کے سامنے آنے کے ساتھ ہی، بحرین کے مختلف علاقوں سے ریفرنڈم کے لئے پروپیگنڈہ مہم کرنے والی خواتین منجملہ حاملہ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرینی کے سیاسی رہنماؤں نے آل خلیفہ حکومت کے نمائشی پارلیمانی انتخابات کے مقابلے میں، اس ملک میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سرنوشت ساز ریفرنڈم کے عنوان سے بحرین میں ووٹنگ 21 اور 22 نومبر ہوگی۔
.......
/169