اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے جدید ہیلی کاپٹر کی رونمائی کیش فری ٹریڈ زون میں کی۔ سورنا، نام کا ہیلی کاپٹر کیش میں ایران کی فضائی صنعتوں کے ادارے کی نمائش مین پیش کیا گيا ہے۔ چار سیٹر ہیلی کاپٹر سورنا تین سو ہارس پاور کے انجن سے چلت ہے۔ یہ چودہ ہزار فٹ کی اونچائی پر پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر ہیڈرولیک سسٹم سے آراستہ ہے۔ ایران نے اسی طرح ابابیل تین نامی اپنے جدید ڈرون کی بھی رونمائی کی۔ چار سیلنڈر کے پیٹرول انجن سے پرواز کرنے والا ڈرون آٹھ گھنٹے تک پرواز رک سکتا ہے۔ یہ ڈرون اپنی پرواز کے دوران اپنے مرکز کو تصاویر بھیجنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔



.......
/169