اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتین نے منگل کے روز ماسکو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف روس کی تحقیر و توہین نہیں کرتا بلکہ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ روس اس کے آگے گھٹنے ٹیک دے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کو اپنے ملک کی اقتصادی ترقی کا ایک موقع قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ روس پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے اور زرعی اور غذائي اشیا کی روسی منڈیوں سے وہ محروم ہوگئے ہیں۔ روسی صدر نے مغرب کی طرف سے عائد پابندیوں کے نتیجے میں ملنے والے موقع سے روسی اقتصادی شعبوں میں فائدہ اٹھانے اور ماسکو کی طرف سے ان پابندیوں کا جواب دئيے جانے پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ روس نے، گزشتہ 7 اگست کو، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے، بحران یوکرین کے نتیجے میں، عائد کی گئيں پابندیوں کے جواب میں پابندیاں عائد کرنے والے ممالک سے زرعی اور غذائي اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔
.......
/169