19 نومبر 2014 - 06:41
بحرین: مردہ افراد کو انتخابات میں شرکت کے دعوت نامے

عوامی مخالفتوں سے گھبرائی بحرینی حکومت نے مرحومین کو بھی انتخابات میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھیج دیئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مرآۃ البحرین نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متعدد بحرینی خاندانوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسے خطوط ملے ہيں جن میں فوت ہوچکے اور حکومت کو مطلوب افراد کو بھی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بحرینی خاتون فاطمہ حسین محمدجو دوہزار چھ میں فوت ہوچکی ہیں ان کے بیٹوں نے بتایا ہے کہ انھیں ایسے خط ملے ہیں جن میں ان کی ماں اور ان کے خاندان کے ایک اور متوفی کو مخاطب کرتے ہوئے انتخابات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ بحرینی حکام کے یہ اقدامات عوام کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ پر بوکھلاہٹ اور غصے کا ثبوت ہے۔ بحرین کی ڈکٹیٹرآل خلیفہ حکومت ایسے عالم میں پارلیمانی انتخابات کرانا چاہتی ہے کہ جمعیت الوفاق بحرین سمیت بہت سی سیاسی جماعتوں نے اس کا بائیکاٹ کر رکھاہے۔

.......

/169