اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خزانہ ہوشیار زیباری نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار الوطن کے ساتھ گفتگو کے دوران خطے کی کٹھن صورتحال میں ایران اور سعودی عرب کے قریبی تعلقات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کے عراق ، یمن ، شام اور لبنان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہوشیار زیباری نے ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعاون اور اتحاد کے خطے پر مرتب ہونے والے موثر اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اس سے قبل سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرچکا ہے۔ اس سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری پیر کے دن ایک پارلیمانی وفد کو ساتھ لے کر سعودی عرب پہنچے۔ اس سے قبل عراق کے صدر فؤاد معصوم نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
.......
/169