18 نومبر 2014 - 14:28
9/11ہائی جیکروں کی پروازوں کے اسباق میں سعودی شہزادہ ملوث

ایک فرانسیسی شہری جو اس وقت امریکہ میں دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کی سزا کا ٹ رہا ہے کہ انکشاف کیا ہے کہ 9/11حملوں کو انجام دینے کیلئے سعودی شہزادے نے ان کی مالی معاونت کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 46سالہ فرانسیسی شہری ذکریاس موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اور19دہشتگردوں کو جن میں15سعودی باشندے بھی شامل تھے کی پروازوں کے اسباق کی خاطر ایک سعودی شہزادے نے مالی امداد فراہم کی تھی۔

فرانس کے اس باشندے کے مطابق سعودی شہزادے نے ان سے خود ملاقات کی اور امریکہ میں 9/11حملوں کو انجام دینے کیلئے مالی امداد فراہم کی ۔

دستاویزات سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ سعودی حکمرانوں نے 9/11حملوں کو انجام دینے کیلئے سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی بھی مالی امداد فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ ذکریاس موسوی کو سال2006ء کے دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد امریکہ میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲