اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کا خیال ہے کہ ماسکو کے خلاف عائد پابندیاں بے نتیجہ رہی ہیں۔ فرانس کے وزیر خزانہ ھارلم ڈسیر نے بھی تاکید کی ہے کہ یوکرین میں امن و استحکام صرف اس ملک کے اندر باہمی گفتگو اور روس کے ساتھ مذاکرات کی صورت میں ہی امکان پذیر ہے۔ جرمنی کے وزیر تجارت زیگما گابرل نے بھی صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ روس کے خلاف مزید پابندیاں، یوکرین کے بحران کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کا یہ بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے کہ ہفتے کے دن جرمنی کی چانسلر انجیلامرکل نے آسٹریلیا میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں کہا تھا کہ یورپی یونین، ماسکو کے خلاف مزید پابندیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔
.......
/169