18 نومبر 2014 - 06:08
پاکستان یونان دوطرفہ تعلقات, انتہائی اہمیت کے حامل

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان یونان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو کہ باہمی اعتماد اور جذبہ خیرسگالی پر مبنی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین نے یونانی سفیر پیٹروس ماؤ رائدیس سے ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات میں کہا کہ یونان کے ساتھ طویل المدتی اقتصادی، تجارتی اور کمرشل تعلقات ہمیشہ عمدہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان یونان کے ساتھ مستقبل میں باہمی مفادات پر مبنی تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون مضبوط کرنے کے لئے اہم اقدامات کرنے کا خواہاں ہے انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دونوں ممالک کو موجودہ تجارتی حجم نوے ملین ڈالر سے بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونانی سرمایہ کار پاکستان کی سرمایہ کار دوستانہ پالیسیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں خصوصاً زراعت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں واضح ہو کہ پاکستان کے صدر نے سبکدوش ہونیوالے یونانی سفیر کی خدمات کو بھی سراہا۔

.......

/169