17 نومبر 2014 - 09:40
عمان کے وزیر خارجہ نے تہران میں اعلی حکام سے ملاقات کی

عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے اپنے دورۂ تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے اپنے دورۂ تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ایران کے باخبر ذریعے نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہ عمان کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ، غیر سرکاری نوعیت کا تھا، کہا ہے کہ اس دورے میں انھوں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی مسائل منجملہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری صلاح و مشرے کے عمل کے تناظر میں گفتگو کی۔ وہ ہفتے کے روز ایران کے غیر سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے جو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کے بعد اتوار کی شام واپس مسقط کیلئے روانہ ہوگئے۔عمان کے وزیرخارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے جب ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اگلے دور کے مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل عمان نے مسقط میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان ملاقات و مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲