16 نومبر 2014 - 13:29
عراق: بغداد کے مغربی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا

عراق کی سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد کے مختلف مغربی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے مختلف مغربی علاقوں منجملہ البوعساف، البودرناج، البوخلیقہ، النحالہ اور الطربولیہ سے دہشتگردوں کا صفایا ہونے کے بعد، ان علاقوں کے عوام، جو اپنا گھربار چھوڑ کر چلے گئے تھے، اب واپس لوٹ آئے ہیں۔ادھر عراقی سیکیورٹی فورسز اور عوامی رضاکار، العظیم ڈیم کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پورے صوبے دیالہ کو آزاد کرانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس صوبے کے نوّے فیصد علاقوں سے، دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔ عراق میں العظیم ڈیم کی آزادی، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عراق کے عوامی رضاکاروں اور سیکیورٹی فورسز کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل شہر بیجی کو داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔ادھر مغربی صوبے الانبار میں ہیت اور جزیرہ بونمر کے علاقوں سے بھی داعش دہشتگردوں کا صفایا کردیا گيا جہاں اس دہشتگرد گروہ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ عراقی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کی ان کاروائیوں میں داعش گروہ کے تینتیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس گروہ کی جدید ہتھیاروں سے لیس نو گاڑیوں کو تباہ اور گولہ و بارود سے بھری گیارہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا گيا۔

.......

/169