اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام مخالف دوہزار دہشت گردوں کو ترکی اور امریکہ کے فوجی ٹریننگ دیں گے۔ اخبار کے مطابق انقرہ میں ترکی اور امریکہ کے اعلی فوجی حکام نے مشترکہ اجلاس میں شام مخالف دو ہزار دہشت گردوں کو فوجی تربیت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ اور ترکی کے فوجی، ترکی کے علاقہ "قرشہر" میں شام مخالف 2000 ہزار دہشت گردوں کو تربیت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے بارے میں امریکہ کی متضاد پالیسی کا سلسلہ جاری ہے امریکہ شام میں داعش دہشت گردوں کی حمایت جبکہ عراق میں ان کی مخالفت کررہا ہے۔
.......
/169