اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر اور وزیراعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد گروہوں کے خلاف مہم کے لئے فوج کے آپریشن کی حمایت کے علاوہ، عراق کے صدر کے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ عراق کے صدر فواد معصوم نے گذشتہ منگل سے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا، عراق کے صدر کے دورۂ سعودی عرب کے نتیجے میں بغداد – ریاض کے تعلقات کہ جو گذشتہ دس برسوں میں اپنی نچلی ترین سطح تک پہنچ گئے تھے، ان میں بہتری آنے کا امکان ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بموں کے دھماکوں میں کم از کم سولہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ادھر عراق کی فوج اور پیشمرگہ ملیشیا اور عوامی رضاکاروں کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔ تازہ اطلاع ہے کہ عراقی فوج نے العظیم ڈیم کو پوری طرح دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
.......
/169