15 نومبر 2014 - 20:08
ہرات میں شیعہ عالم دین کی شہادت، ہزاروں افراد کا احتجاج+تصاویر

ہرات کے شیعہ ممتاز عالم دین اور ہرات صوبائی کونسل کے سابق نائب صدر شیخ عزیز الدین نجفی کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے حملہ کر کے شہید شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہرات کے شیعہ ممتاز عالم دین اور ہرات صوبائی کونسل کے سابق نائب صدر شیخ عزیز الدین نجفی کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے حملہ کر کے شہید شہید کر دیا۔
قندھار کے علاقے سلطان آغا میں شیخ نجفی کو تکفیریوں نے سر کے حصے میں گولی لگا کر شہید کر دیا۔ طالبان نے ایک بیان جاری کر کے شیخ نجفی پر حملے کی ذمہ دار قبول کر لی۔
ہرات کے ہزاروں لوگوں نے آج اس شہر کے گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دے کر حجۃ الاسلام و المسلمین عزیز الدین نجفی پر کئے گئے حملے کی مذمت کی اور حکومت سے اس واقعے کے عاملین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
اس عالم دین کے قتل کے بعد شہر ہرات کی حکومت نے ایک موٹر سائیکل پر دو آدمی کے سوار ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲