اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے عالمی رہنماؤں کی جانب سے دنیا کے اہم ترین بحرانوں حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے دنیا کے مختلف رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ شام، عراق اور یوکرین میں جاری کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کریں اور اس سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے، جو گروپ بیس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آسٹریلیاء گئے ہوئے ہیں، جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے موضوعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین حل کرنے پر بھی توجہ دیں اور ایبولا جیسی بیماریوں کا خاتمہ نیز قحط سے متاثرہ لوگوں کو نجات دلانے اور اسی طرح دنیا میں خوراک کی قّلت سے نمٹنے کی بھی کوشش کریں۔ انھوں نے شام کے بحران کے بارے میں بھی کہا کہ شام، عراق اور نائیجیریا جیسے ملکوں میں انتہا پسند گروہوں نے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اور یہ مسئلہ، عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲