14 نومبر 2014 - 12:50
اسرائيلی وزیراعظم کی ناکامی پرسیکڑوں صیہونیوں کا احتجاج

بیت المقدس کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونیوں کے سیکڑوں باشندوں نے بدہ کی رات اسرائیلی پارلیمنٹ کےاراکین کے ہمراہ نتن یاھو کےخلاف مظاہرہ کیا اور قدس کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں نتن یاھو کی غلط پالیسیوں پرتنقید کی۔

مظاہرین ، اسرائیل کی داخلی سیکورٹی کے وزارت خانے تک پہنچ گئے۔

بہت سے صیہونی حکام نے اسرائیل مخالف تحریک انتفاضہ کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد اعتراف کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں امن قائم کرنے اور صورت حال کوکنٹرول کرنے پرقادر نہیں ہيں۔

صیہونی حکومت نے گذشتہ دنوں مسجدالاقصی اور فلسطینوں کےخلاف اقدامات اور حملے تیز کردیئے ہيں جس پر فلسطینیوں نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔

.......

/169