اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق اور شام میں ان ممالک کی افواج کے ذریعے دھشتگردوں کی کی جانے والی ہزیمت کے باعث ان کی تعداد میں قابل توجہ کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اب شام میں اس درندہ قوم نے نوجوانوں اور بچوں کو ٹریننگ دے کر اپنی فوج کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شام میں دھشتگرد گروہ داعش نوجوانوں اور بچوں کو مذہبی کلاسوں اور تفریحی پروگراموں کے بہانے سے اپنی طرف جذب کرتا ہے تاکہ انہیں ٹریننگ دے کر خود کش حملوں کے لیے تیار کرے۔
ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ان نوجوانوں کو نہ صرف میدان جنگ کے لیے بلکہ خود کش حملوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ شام کے بچوں کی اس قابل افسوس حالت کو دیکھ کر انسانی حقوق تنظیموں کے سربراہان انتہائی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو اس طرح جنگ میں ملوس کرنے کا مقصد ان کے مستقبل کو نابود کرنا ہے اور ان کے اندر تشدد پسندی کا جذبہ پیدا کرنا ہے جو کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔


